Friday, April 26, 2024

سعودی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ کر دیا

 سعودی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ کر دیا
December 29, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے مالی خسارے کا بوجھ عوام پر ڈال دیا۔ پٹرولیم مصنوعات میں پچاس فیصد اضافے سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمت صفر اعشاریہ ساٹھ ریال سے بڑھا کر صفر اعشاریہ نوے ریال فی لیٹر کر دی گئی۔ حرمین شریفین نے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب تیل برآمد کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک سعودی عرب کا خسارہ اٹھانوے ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ ملکی اخراجات میں تیرہ فیصد اضافے اور قومی آمدن میں تقریباً ایک سو باسٹھ ارب ڈالر کی کمی متوقع ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سبسڈی کم کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔ آئندہ چند روز تک بجلی اور پانی نرخوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ملکی آمدن کا ستتر فیصد تیل کی برآمد سے حاصل ہوتا ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث رواں سال آمدن میں تئیس فیصد کمی ہوئی۔