Sunday, September 8, 2024

ریاض: اپاچی ہیلی کاپٹر کو حادثہ،2پائلٹ جاں بحق

ریاض: اپاچی ہیلی کاپٹر کو حادثہ،2پائلٹ جاں بحق
August 22, 2015
ریاض(ویب ڈیسک)سعود ی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں اپاچی ہیلی کاپٹر کو حادثے میں 2پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق  اپاچی ہیلی کاپٹر کو حادثہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں پیش آیا،،اپاچی ہیلی کاپٹر یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے لئے روانہ ہوا تھا کہ اپنی پرواز کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن کرنے والی جوائنٹ فورس کے ہیڈکوارٹر سے جاری بیان میں جاں بحق ہونے والے دونوں پائلٹ کی شناخت میجر محمد القرنی اور کیپٹن ناصر بن محمد الحارثی کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی طور پر ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔