Friday, April 19, 2024

ریاستی زمین سے قبضہ چھڑانے تک ملک بھر میں آپریشن جار رہے گا، شہریار آفریدی

ریاستی زمین سے قبضہ چھڑانے تک ملک بھر میں آپریشن جار رہے گا، شہریار آفریدی
January 6, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز)قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی اراضی واگزار کروانے کے لئے سی ڈی اے کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا ، وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے کسی دباؤ میں آئے بغیر آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔اور کہا کہ جب تک ریاستی  زمین پہ قبضہ چھڑا نہیں لیا جاتا ملک بھر میں آپریشن جاری رہے گا۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی 240 کنال اراضی واگزار کروانے کے لئے سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کی مشترکہ ٹیموں نے آپریشن کر کے ایک سو کنال سے زائد زمین واگزار کروا لی۔ وفاقی وزیر برائے داخلہ امور شہریار آفریدی نے بھی آپریشن کا معائنہ کیا ،اس موقع پہ ان کا کہنا تھا کہ، حکومت کا کسی سے کوئی ذاتی تنازع نہیں ہے، سرکاری زمین ہر صورت میں واگزار کروائی جائے گی اور اس معاملے میں کسی بااثر شخص کا پریشر قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ریاستی  زمین پہ قبضہ چھڑا نہیں لیا جاتا ملک بھر میں آپریشن جاری رہے گا۔ پیپلز پارٹی کے راہنماء نیئر بخاری کا گھر بھی تجاوزات کی زد میں آگیا، لینڈ ریوینو کی ٹیموں نے دوبارہ پیمائش کر کے سابق چیئر مین سینٹ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ آپریشن مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔