Thursday, April 18, 2024

ریاستی تشدد ملک اور سیاست کے لیے اچھا نہیں: اپوزیشن لیڈر

ریاستی تشدد ملک اور سیاست کے لیے اچھا نہیں: اپوزیشن لیڈر
October 28, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پہلے سے اندازہ ہو رہا تھا کہ سیاسی کشیدگی کا ایسا ماحول ضرور پیدا ہو گا۔ خواتین اور بچوں پر ریاستی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ ریاستی تشدد ملک اور سیاست کے لیے اچھا نہیں۔ انہوں نے کہا حکومت اور اپوزیشن دونوں پر ذمہ داری ہے کہ کسی کو نقصان نہ پہنچے۔ ایسا نہ ہو تشدد کی وجہ سے اتنا نقصان ہو جائے کہ ہمیں پھر زیرو سے شروع کرنا پڑے۔ ملک پہلے ہی اندورنی اور بیرونی خطرات سے گزر رہا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا پیپلز پارٹی نے قربانیاں دیں لیکن کسی کی جان و مال کو نقصان نہیں پہنچایا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں رہنے والے بچے نہیں جو یہ نہ سمجھیں کہ آرمی چیف کا ایشو کیا ہے۔ خبر لیک کرنے والے کا نام سامنے آنا چاہیے۔ یہ قانونی تقاضا ہے۔