Saturday, April 27, 2024

ریاستی ادارے ریاست کے غلام ہو گئے ہیں: شیخ رشید

ریاستی ادارے ریاست کے غلام ہو گئے ہیں: شیخ رشید
January 11, 2017

اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ کے باہر شیخ رشید کا کھڑاک، بولے ریاستی ادارے ریاست کے غلام ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ فیصلہ کرے تو ریاستی ادارے عوام کے غلام ہو جائیں۔ اس مرتبہ دھرنے کا فیصلہ عوامی مسلم لیگ اور وہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی تابوت اسی عمارت سے نکلے ہیں۔ پاکستان عوامی لیگ اپنا کسی خود لڑ رہی ہے۔ امید ہے کہ کل میں اپنا کیس خود پیش کروں گا۔

انہوں نے کہا نعیم بخاری سے عمران خان مطمئن ہیں تو وہ بھی مطمئن ہیں۔ شیخ رشید نے کہا عوامی مسلم لیگ بھی دھرنا دے گی لیکن اسکا فیصلہ وہ خود کریں گے۔