Friday, April 26, 2024

ریاست کی کمزوری سے افراتفری پھیلتی ہے ، عمران خان تنخواہیں واپس دیں ، خورشید شاہ

ریاست کی کمزوری سے افراتفری پھیلتی ہے ، عمران خان تنخواہیں واپس دیں ، خورشید شاہ
January 22, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریاست کی کمزوری سے افراتفری پھیلتی ہے ۔

خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے 11 کروڑ روپے سے زائد پارلیمنٹ سے تنخواہیں اور مراعات لی ہیں ، عمران خان نے بھی 70 سے 80 لاکھ روپے تنخواہ لی ہے وہ واپس کر دیں ۔

راؤ انوار سے متعلق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری راؤ انوار کی سرپرستی نہیں کر رہے ۔ راؤ انوار تحقیقات میں پیش  نہ ہوئے تو جوڈیشل انکوائری ہوگی ۔