Wednesday, April 24, 2024

ریاست کو چیلنج کرنا بغاوت ہے ، حساب دینا ہوگا ، فواد چودھری

ریاست کو چیلنج کرنا بغاوت ہے ، حساب دینا ہوگا ، فواد چودھری
November 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریاست کو چیلنج کرنا بغاوت ہے ، جو لوگ  ریاست کوچیلنج کرینگےانہیں حساب دینا ہوگا، ہم سب لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔ فواد چودھری نے کہا کہ  حکومت پاکستان کوبنانا ری پبلک نہیں بننے دے گی  ، کوئی دھوکے میں نہ رہے کہ ریاست کمزور ہے ، ریاست کو چیلنج کرنے والے بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں ۔انہیں حساب دینا ہوگا ۔   کوئی اس دھوکے میں نہ رہے کہ ریاست کمزور ہےکسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ اُس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کوبنانا ری پبلک نہیں بننے دے گی  ، عقلمند ہیں تو اشارہ سمجھ جائیں ، ریاست کو چیلنج کرنے والے بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں، حساب ہوگا۔ دوسری طرف حکومتی کمیٹی متحرک ہو گئی ہے  ۔حکومتی وفد نے پرویز خٹک کی سربراہی میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی اور ایوان میں متفقہ قرار داد لانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں فواد چودھری، علی محمد خان، شیریں مزاری،  شاہد خاقان عباسی  اور خواجہ سعد رفیق   موجود تھے۔ ن لیگ  نے سردار ایاز صادق کو فوکل پرسن نامزد کر دیا ۔ دوسری طرف حکومتی وفد نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی جبکہ پیپلزپارٹی نے سید نوید قمر کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے  ۔