Friday, April 26, 2024

ریاست منی سوٹا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کے قتل کے بعد احتجاج شروع

ریاست منی سوٹا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کے قتل کے بعد احتجاج شروع
May 28, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں ایک بار پھر نسلی فسادات پھوٹ پڑے۔ ریاست منی سوٹا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کے ہولناک قتل کے بعد ملک بھر میں احتجاج شروع ہو گیا۔ سیاہ فام نوجوان کے ہولناک قتل کی ویڈیو نے سب کو ہلا کر رکھ دیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے ہتھکڑی میں جکڑے جارج فلوئیڈ کو کس طرح پولیس نے گردن سے دبوچا ہوا تھا۔ وہ چلا چلا کر دم گھٹنے کی شکایت کر رہا مگر کوئی اس کی التجا نہیں سنتا۔ بہیمانہ قتل کی ویڈیو سامنے آتے ہی مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سیاہ فام زندگیاں اہمیت رکھتی ہیں نامی مہم نے ایک بار پھر امریکی  سڑکوں کی راہ دیکھ لی جس میں ہزاروں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ احتجاج کے دوران متعدد مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا، جواب میں مظاہرین توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرتے رہے۔ منیاپولس کے میئر جیکب فرے کے مطابق واقعے میں ملوث چار پولیس افسران کو برخاست کر دیا گیا جبکہ قتل کی تحقیقات ایف بی آئی کے سپرد کی جا چکی ہیں۔