Friday, April 19, 2024

ریاست مدینہ کے نام پر سیاست بند کریں، مریم اورنگزیب

ریاست مدینہ کے نام پر سیاست بند کریں، مریم اورنگزیب
November 10, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ریاست مدینہ کے نام پر سیاست بند کریں، مدینہ کی ریاست میں دوستوں کو نوازا نہیں جاتا، مریم اورنگزیب نے کہا جو این آر او پر آیا ہو وہ کسی کو کیا این آر او دے گا۔ ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ جس ملک کا وزیراعظم جھوٹا ہو، وعدہ کر کے فخر سے مکر جائے اور امانت میں خیانت کرے، وہ کبھی مدینہ کی ریاست نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت این آر او دینے کی بات کر رہی ہے۔ جنہیں چور اور ڈاکو کہتے ہیں ایک سال میں تمام سرکاری ریکارڈ ہونے کے باوجود عوام کی امانت میں خیانت کا الزام تک نہ لگا سکے۔ مریم اونگزیب کہتی ہیں مدینہ کی ریاست میں غریب کی روٹی بند، کاروبار بند اور روزگار بند کرکے اپنے دوستوں کو نوازا نہیں جاتا تھا، ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے پشاور کے ایک ارب کے کھڈے کھودنے والوں کو چوراہے پر پھانسی لگائیں۔ مزید بولیں کہ حکومت نے غریب کی ادویات بند کرکے اسپتالوں کی نجکاری کردی، بجلی اور گیس بلوں پر ڈاکہ ڈالا، امیروں کے اربوں کے ٹیکس معاف کئے، حج پہ سبسڈی بند کرکے اپنے دوستوں کو نوازا۔