Thursday, May 9, 2024

ریاست مخالفت بیان بازی کیس، میاں جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روزہ توسیع

ریاست مخالفت بیان بازی کیس، میاں جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روزہ توسیع
May 7, 2021

لاہور (92 نیوز) ریاست مخالفت بیان بازی کا کیس، میاں جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی گئی۔

عدالت نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ن لیگی رہنماء کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا۔

اس سے قبل 3 مئی کو لیگی رہنماء جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔