Thursday, May 9, 2024

ریاست مخالف بیان کیس، جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزہ توسیع

ریاست مخالف بیان کیس، جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزہ توسیع
May 10, 2021

لاہور (92 نیوز) عدالت نے ریاست مخالف بیان کے کیس میں لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کر دی۔

ریاست مخالف بیان کے کیس میں لیگی ایم این اے جاوید لطیف ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پولی گرافک ٹیسٹ سمیت تین ٹیسٹ کرالیے گئے ہیں، موبائل میں موجود واٹس ایپ گروپس دیکھنے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

جاوید لطیف نے ٹی وی چینل پر دیا گیا بیان عدالت میں دہرا دیا، اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا۔ مؤقف اپنایا کہ ریمانڈ جتنا بھی مانگا جا رہا ہے دے دیا جائے۔

عدالت نے جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کر دی۔