Monday, May 20, 2024

ریاست اور ریاستی ادارے لینڈ مافیا بن چکے ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ

ریاست اور ریاستی ادارے لینڈ مافیا بن چکے ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ
December 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اصلاحات میں ناکامی پرپریشان ہوگئے۔ اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتادیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ ریاست اور ریاستی ادارے لینڈ مافیا بن چکے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں پولیس آرڈر پر عمل درآمد سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ پورا سسٹم عام آدمی کے لیے بیٹھا ہے کہ لیکن سب کام اس کے خلاف ہو رہا ہے۔ کیسے قبضے ہوتے ہیں ان سب آفیشلز کو پتہ ہے ایس ایچ او پٹواری ملوث نا ہو تو قبضہ ہو ہی نہیں ہو سکتا۔ اداروں نے اپنے نام سے سوسائٹیز بنائی ہیں ان کے پرائیویٹ بزنس ہیں اس سے بڑا مفاد کا ٹکراؤ کیا ہے؟۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بڑے آدمی کو کچھ ہو جائے تو پوری مشنری ادھر پہنچ جاتی ہے، سوال اُٹھایا کہ وزارت داخلہ کی سوسائٹی کے خلاف ڈپٹی کمشنر فیصلہ کر سکتا ہے؟ جو بھی ججمنٹ دی اس کو لیکر دراز میں رکھ دیا جاتا ہے کیونکہ وہ غریب سے متعلق ہوتی ہے، ریاست جس نے عوام کا تحفظ کرنا ہے اس کے آرگنائزر خود کرائم میں ملوث ہیں، ایلیٹس کی اجارہ داری ہے کوئی رول آف لا نہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے یہ عدالت اٹارنی جنرل کو کمیشن بنا دیتی ہے۔ جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ مجھے کمیشن نہ بنائیں۔ میں کل وزیراعظم سے ملا تو وہ پریشان تھے۔۔کہ 3 سال میں کوئی ریفارمز نہیں ہوئیں جو ان کے ایجنڈے پر تھیں۔ میں عدالتی آبزرویشن وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا اور سیکرٹری داخلہ سے مشاورت کرونگا۔

عدالت نے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔