Tuesday, April 16, 2024

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر کا لا دھن استعمال ہورہا ہے :ایف بی آر

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر کا لا دھن استعمال ہورہا ہے :ایف بی آر
May 23, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل ریونیو بورڈ نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر کالا دھن استعمال ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر کالا دھن استعمال ہورہا ہے،بجٹ میں جائیداد کی خریدو فروخت میں ہیرا پھیری کرنے والوں پرٹیکس لگانے پرغورکیا جارہا ہے۔ جس کے لیے حق شفعہ کا قانون نافذ کرنے کی تجویزہے قانون کے تحت حکومت کم قیمت پر جائیداد کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر سکے گی۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض افراد دس کروڑ کا بنگلہ خرید کرایک کروڑ روپے میں ظاہرکرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایف بی آر نے جائیداد کی خریدو و فروخت میں کالا دھن استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی اورٹیکس لگانےکی تجویز پیش کردی۔