Thursday, March 28, 2024

ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ تعینات

ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ تعینات
November 5, 2019
کراچی (92 نیوز) ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی کو پاک بحریہ کا کمانڈر کوسٹ تعینات کردیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ کی تبدیلی کی تقریب پی این ایس قاسم منوڑہ کراچی میں منعقد ہوئی، ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی سے کمانڈر کوسٹ کا چارج لیا۔ ریئرایڈمرل فلیگ آفیسر سی ٹریننگ کے فرائض انجام دے رہے تھے، کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔