Sunday, May 12, 2024

ری پبلکن نے ٹرمپ کو دوسری مدت کیلئے باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کردیا

ری پبلکن نے ٹرمپ کو دوسری مدت کیلئے باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کردیا
August 25, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) ری پبلکناگر ڈیموکریٹس امیدوار جوبائیڈن  جیت گئے ، اس تاثرکےساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کے چار روزہ کنونشن کا آغاز ہوگیا ۔ ری پبلکن نے باضابطہ طور پرٹرمپ کو دوسری مدت کیلئے صدارتی امیدوار نامزدکردیا جسے صدرجمعرات کو باضابطہ طورپرقبول کریں گے۔

امریکا میں نومبر میں میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی گہماگہمی  بڑھنے لگی ، لیکن لگتا ہے اس بار ڈیموکریٹس امیدوار جوبائیڈن ری پبلکنز کے اعصاب پر کچھ زیادہ ہی سوار ہیں کیونکہ ری پبلکن پارٹی کے چارروزہ کنونشن کاآغاز ہی اسی تاثر کے ساتھ ہوا ہے کہ اگرجوبائیڈن جیت گئے تو سوشلزم کا مضحکہ خیز دور شروع ہوسکتا ہے۔

کنونشن میں ری پبلکن امیدوار کی جانب سے صدر ٹرمپ کو دوسری مدت کے لیے صدارتی امیدوار نامز کیا گیاہےجسے صدر ٹرمپ جمعرات کو باضابطہ طور پر قبول کریں گے۔

اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کنونشن کے چاروں روز خطاب متوقع تھاتاہم صدرنے کنونشن میں پہلے روز کورونا سے لڑنےوالےفرنٹ لائن ورکرزکےساتھ انٹری دےکراپنےمداحوں کوحیران کیا۔

کنونشن سے ٹرمپ جونیئر، نکی ہیلی سمیت متعدد رہنماوں نے خطاب کیااور ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا۔

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں میں ہونے والا یہ کنونشن جمعرات کو امریکی صدر کی  تقریر کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔