Friday, March 29, 2024

رہنماپی ٹی آئی علی ہنگورو کی پولیس کو دھمکیاں دینے کی ویڈیوسامنےآگئی

رہنماپی ٹی آئی علی ہنگورو کی پولیس کو دھمکیاں دینے کی ویڈیوسامنےآگئی
October 4, 2018
حیدرآباد ( 92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنماءعلی ہنگورو کی جانب سے کارکنوں سمیت مکی شاہ تھانے میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی اور دھمکیاں دینے کی وڈیو منظر عام پر آگئی ۔  علی ہنگورو سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر سیخ پا ہوگئے، کار حادثے کے ذمہ دار کارکن کو بھی زبردستی چھڑا کر لے گئے۔ تحریک انصاف کے رہنماء علی ہنگورو نے ٹریفک حادثے کے ذمہ دار اپنے کارکن کو چھڑانے کے لئے کارکنوں کے ساتھ مکی شاہ تھانے پر دھاوا بول دیا، پی ٹی آئی رہنماء نے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کی اور سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر سیخ پا ہوگئے۔ پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ سندھ میں پولیس کو ٹھیک کرنے کا ٹھیکہ ملا ہے، سگریٹ پی رہا ہوں چرس نہیں پی رہا۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء اپنے کارکن کو زبردستی چھڑا کر لے گئے۔ دوسری جانب علی ہنگورو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار حادثے کا شکار ہونے والی کار کے ڈرائیور سے پانچ لاکھ روپے رشوت مانگ رہے تھے جس پر وہ تھانے گئے تھے۔