Saturday, April 27, 2024

رہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر پٹیل کو جیل سے رہا کر دیا گیا

رہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر پٹیل کو جیل سے رہا کر دیا گیا
November 17, 2016

کراچی (92نیوز) دہشت گردوں کا علاج کرانے کے الزام میں قید پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل کو چار ماہ بعد سینٹرل جیل سے ضمانت پر رہا ئی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قادر پٹیل کی ضمانت منظور کی تو پیپلزپارٹی کے جیالوں کی بڑی تعداد سینٹرل جیل پہنچ گئی اور ڈھول کی تھاپ اور بلوچی رقص پر قادر پٹیل کا استقبال کیا۔ رہائی کے بعد قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی کے لیے سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ انھیں خوشی ہوئی کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کا ایک جیالا جیل میں ہے۔ عبدالقادر پٹیل تو پیپلز پارٹی کی محبت کا دم بھرتے نظر آئے مگر پیپلز پارٹی کی جانب سے ان کے استقبال کے لیے آنے والوں میں صرف جاوید ناگوری ہی شامل تھے۔ دہشت گردوں کا علاج کرانے پر سابق سینیٹر قادر پٹیل کی گرفتاری کے بعد چار ماہ بعد ضمانت پر رہائی ممکن ہوئی۔ رہائی ملنے کے بعد قادر پٹیل کو ریلی کی شکل میں گھر لے جایا گیا۔