Friday, March 29, 2024

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی درخواست ضمانت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی درخواست ضمانت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری
October 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی درخواست ضمانت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

ایک صفحہ پر مشتمل مختصر فیصلہ جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا۔ تحریری فیصلے میں لکھا گیا مقدمے کے میرٹس پر خورشید شاہ کو ضمانت دی جاتی ہے۔

ادھر خورشید شاہ کا بیٹا ضمانتی مچلکے جمع کرانے احتساب عدالت پہنچ گیا۔ عدالت نے خورشید شاہ کو ضمانت کیلئے ایک کروڑ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔