Thursday, March 28, 2024

رہبر کمیٹی کیساتھ مذاکرات بہتری کی طرف جا رہے ہیں ، اسلم اقبال

رہبر کمیٹی کیساتھ مذاکرات بہتری کی طرف جا رہے ہیں ، اسلم اقبال
November 5, 2019
لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات  پنجاب  میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ رہبر کمیٹی کیساتھ مذاکرات بہتری کی طرف جا رہے ہیں ، اس کے مثبت نتائج نکلیں گے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ جس کسی نے بھی ملک کا پیسہ لوٹا  ، وہ واپس آنا چاہئے ، پاکستان مشکل دور سے  گزر رہا ہے لیکن  مشکل کے بعد آسانیاں آتی ہیں ۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم جائیداد بنائیں گے نہ منی لانڈرنگ کریں گے ، آپ کا پیسہ پوری طرح آپ پر ہی خرچ ہو گا ، میں یقین دلاتا ہوں کہ عوام کی امیدوں کو ٹوٹنے نہیں دینگے ۔