Wednesday, April 24, 2024

رہبر کمیٹی کی پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ پر آمادگی بارے خبروں کی تردید

رہبر کمیٹی کی پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ پر آمادگی بارے خبروں کی تردید
October 27, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے پر رضامندی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔ عبدالغفور حیدری کہتے ہیں جلسہ ڈی چوک پر ہی ہو گا، نیئربخاری کے مطابق حکومت نے رات کے بعد کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت پریڈ گراؤنڈ پر جلسے کی خبریں پھیلا کر پراپیگنڈا کر رہی ہے۔