Thursday, April 25, 2024

رہبر کمیٹی کو خود رہبری کی ضرورت ہے ، فردوس عاشق

رہبر کمیٹی کو خود رہبری کی ضرورت ہے  ، فردوس عاشق
November 21, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رہبر کمیٹی کو خود رہبری کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ  رہبر کمیٹی  مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے، ہم اپنے مؤقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں، وزیراعظم عمران خان آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور بلا تفریق احتساب کے داعی ہیں۔