Tuesday, May 21, 2024

امید ہے مولانا ملک کیلئے بہتر فیصلہ کریں گے، شیخ رشید

امید ہے مولانا ملک کیلئے بہتر فیصلہ کریں گے، شیخ رشید
October 21, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) امید ہے مولانا ملک کیلئے بہتر فیصلہ کریں گے، وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت پاکستان کے سرحدی حالات ایسے نہیں تھے، اگر جنگ ہوئی تو صرف چند روز گولیاں اور گولے نہیں چلیں گے، یہ ایٹمی جنگ ہوگی، ہوسکتا ہے میں 25 اکتوبر کو ہی پریس کانفرنس کردوں کیونکہ پورا پاکستان میری پریس کانفرنس کا منتظر ہے، علماء کا احترام کرتا ہوں، مولاناکے والد سے بھی تعلق رہا۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا مودی پانی بند کرنے جا رہا ہے، ہماری فوج تیار بیٹھی ہے ، سارے سیاستدان مچیور ہیں، جو عقل کے اندھے یہ سمجھ رہے ہیں یہ جنگ روایتی ہوگی وہ غلط ہیں، جنگ ہوئی تو یہ ایٹمی جنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا آج ریلوے کے حوالے سے اہم اعلانات کرنے آیا ہوں، ریلوے ملازمین کی کم تنخوای تھی، ان کی تنخواہ میں اضافہ کیا ہے، ہم نے اپنے ٹارگٹ سے کئی گنا زیادہ ہدف حاصل کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا ریلوے پولیس کی بیسک تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ کیا ہے، تنخواہوں میں اضافہ ریلوے ہی برداشت کرے گا۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار فری ٹریک پالیسی بنائی ہے، ہم مزید سامان اور سواری نہیں اٹھا سکتے، لہٰذا پرائیویٹ ٹرینیں چلائی جاسکتی ہیں۔ ایم ایل ون آنے کے ساتھ تمام کراسنگز ختم ہونگی اور فینسنگ لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئی ٹرینیں چلا رہے ہیں جن کی رفتار 160 کلو میٹر ہوگی، یہ ٹرین لاہور سے کراچی 8 گھنٹے میں پہنچے گی اور اڑھائی گھنٹے میں لاہور اور اسلام آباد کا سفر ہوگا۔ ابھی 129 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ کوشش ہے کہ ڈیڑھ سو ٹرینیں چلائیں۔ نجی ٹرینیں صرف ٹریک کا کرایہ دے گی، ایک سال میں 80 لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوا ہے، ہم مسافروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہم پر اعتماد کیا۔