Sunday, September 8, 2024

رہائشی پلاٹس کمرشل کرنے کا الزام‘ نیب نے بالآخر رانا مشہود پر ہاتھ ڈال دیا

رہائشی پلاٹس کمرشل کرنے کا الزام‘ نیب نے بالآخر رانا مشہود پر ہاتھ ڈال دیا
March 10, 2016
لاہور (92نیوز) کرپشن کے خلاف ایکشن۔ نیب نے ایل ڈی اے انتظامیہ سے گلشن راوی پلاٹ سکینڈل میں وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ رانا مشہود پر غیرقانونی سینتیس رہائشی پلاٹس کمرشل کرنے کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات تیز کر دی۔ نیب کے ایل ڈی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رانا مشہود پر گلشن راوی کے آئی بلاک میں سینتیس کمرشل پلاٹوں کو رہائشی کرانے کاالزام ہے جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب نے ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ معظم رشید اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ اکبر نکئی کو تحریراً کہا ہے کہ وزیر تعلیم کے خلاف تحقیقات میں دونوں افسران کی گواہی ٹھوس ثابت ہو سکتی ہے لہٰذا رانا مشہود کی جانب سے رہائشی کرائے گئے کمرشل پلاٹوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ واضح رہے کہ نیب پہلے بھی پنجاب یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود سے تحقیقات کر رہا ہے۔