Saturday, April 20, 2024

رگبی ورلڈ کپ میچوں پر پیشگوئیاں کرنیوالے بندر کی سوشل میڈیا پر دھوم

رگبی ورلڈ کپ میچوں پر پیشگوئیاں کرنیوالے بندر کی سوشل میڈیا پر دھوم
October 4, 2019
ٹوکیو (92 نیوز) جاپان میں ایک طرف تو رگبی ورلڈ کپ کا میلہ جاری ہے تو دوسری طرف ایک سیانے بندر کی ورلڈ کپ کے حوالے سے پیشگوئیاں بھی سچ ثابت ہورہی ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ 13سال کے گورو نامی بندر نے کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے پہلے نیوزی لینڈ کی جیت کی پیشگوئی کی جو بالکل سچ ثابت ہوئی۔ دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے 2 اکتوبر کو کینیڈا کو بڑے مارجن سے مات دی تھی۔ ٹورنامنٹ میں اگلے دو میچز آسٹریلیا اوریوراگوئے، ویلز اور فجی کے مابین ہونا ہیں جس کے حوالے سے گورو نے آسٹریلیا اور ویلز کی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔