Monday, May 6, 2024

رگبی ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے انعقاد میں سو دن باقی، ٹرافی کی تقریب رونمائی میں برطانوی شہزادے ہیری کی شرکت

رگبی ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے انعقاد میں سو دن باقی، ٹرافی کی تقریب رونمائی میں برطانوی شہزادے ہیری کی شرکت
June 11, 2015
لندن (ویب ڈیسک) رگبی کے ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے انعقاد میں سو دن باقی رہ گئے۔ برطانوی شہزادے ہیری نے جگ مگ کرتی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔ شہزادے ہیری نے دو ہزار تین کے رگبی ورلڈ کپ کی فاتح برطانوی ٹیم کے کھلاڑی ولکن سن کے ہمراہ ٹرافی کو ایک اسٹینڈ پر سجایا۔ اس رنگارنگ تقریب میں اسکول کے بچوں اور رگبی فٹ بال یونین کے ملازموں نے بھرپور شرکت کی۔ رگبی ورلڈ کپ کی خوبصورت ٹرافی کو برطانیہ اور آئرلینڈ کے مختلف شہروں کے سفر پر روانہ کیا گیا جس کا مقصد شہریوں کو رگبی کے عالمی مقابلے دیکھنے کے لیے راغب کرنا ہے۔ رگبی ورلڈ کپ میں بیس ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ برطانیہ رگبی ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔