Friday, April 26, 2024

رکھ چکری اور بروھ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 خواتین زخمی

رکھ چکری اور بروھ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 خواتین زخمی
July 17, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی رکھ چکری اور بروھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1284162705016999936?s=20 بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا، بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی ایک دفعہ پھر سے خلاف ورزی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے رکھ چکری اور بروھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق رکھ چکری اور بروہ سیکٹر میںبھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ سال رواں میں اب تک بھارت 1697 مرتبہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کرچکا ہے۔