Wednesday, April 24, 2024

رکنیت کی معطلی کے بعد 22ارکان پارلیمنٹ نے گوشواروں کی تفصیلات جمع کر ادیں

رکنیت کی معطلی کے بعد 22ارکان پارلیمنٹ نے گوشواروں کی تفصیلات جمع کر ادیں
October 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)رکنیت کی معطلی کے بعد 22 ارکان پارلیمنٹ نے گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا،قیصر جمال نے گوشواروں کی تفصیل جمع کرادی ہے۔ الیکشن کمیشن کل تک 22 ارکان کی رکنیت بحال کردے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 272 ارکان کی رکنیت جمعہ کو معطل کی تھی اب بھی 250 ارکان کی رکنیت معطل ہے۔؎ سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر رکنیت معطل کی گئی تھی۔