Friday, April 26, 2024

رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو اسمبلی میں نہ لانے پر اسپیکر پھر برہم

رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو اسمبلی میں نہ لانے پر اسپیکر پھر برہم
July 30, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو اسمبلی میں نہ لانے پر اسپیکر پھر برہم ہو گئے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 16 منٹ کی تاخیر سے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے بعد اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر پر نذیر چوہان کو پیش نہ کرنے پر اجلاس پیر 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔ اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پروڈکشن آرڈر پر عمل نہیں ہوا۔

ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر اسپیکر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ ایوان میں ایجنڈے کی قانون سازی بھی نہ ہو سکی۔