Friday, April 26, 2024

رکن ممالک کا باہمی تعلقات مزید بہتر بنانے پر اتفاق ، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا اعلامیہ

رکن ممالک کا باہمی تعلقات مزید بہتر بنانے پر اتفاق ، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا اعلامیہ
June 15, 2019
بشکک (92 نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق رکن ممالک کا باہمی تعلقات مزید بہتر بنانے پر اتفاق ہو گیا۔ کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا سربراہ اجلاس ختم ہو گیا اور متفقہ اعلامیہ جاری ہوگیا ۔ اعلامیہ کے مطابق رکن ممالک نےعلاقائی سلامتی یقینی بنانے، دہشت گردی کے خاتمے اور باہمی تعاون میں اضافے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ایس سی اوسمٹ 2019 کے اعلامیے میں 14 فیصلوں پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کریں گے۔ باہمی تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ دہشت گردی اور انتہا پسند نظریے کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے دہشت گردی سے نمٹنے کی آڑ میں ریاستوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔ رکن ممالک نےآئندہ اجلاس کے روس میں انعقاد پر بھی اتفاق کیا ہے۔