Monday, September 16, 2024

رکن قومی اسمبلی وسیم حسین پاک سرزمین پارٹی میں شامل

رکن قومی اسمبلی وسیم حسین پاک سرزمین پارٹی میں شامل
April 1, 2018

 کراچی (92 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی ایک اور پتنگ  کٹ گئی ۔ حیدرآباد سے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئے ۔

 پاکستان ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی کے صدر انیس قائمخانی نے کہا کہ پی ایس پی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے ، آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی ہی سندھ کے حالات بدلے گی ۔

 متحدہ کو خیر آباد کہنے والے وسیم حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کارکنوں کے ساتھ مخلص ہے اور نہ عوام کے ساتھ۔ ۔ ایک ہفتے میں دو خواتین رکن سندھ اسمبلی اور دو اراکین قومی اسمبلی پی ایس پی میں شامل ہو چکے ہیں ۔