Sunday, April 28, 2024

رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی دل کا دورہ پڑنےسے جاں بحق

رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی  دل کا دورہ پڑنےسے جاں بحق
June 2, 2020

کرم  ( 92 نیوز) ڈسٹرکٹ کرم  سے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ،  منیر اورکزئی حال ہی میں کورونا سے صحت یاب ہوئے تھے۔

منیر اورکزئی کے بھائی ڈاکٹر قادر نے بتایا کہ  منیر اورکزئی دو قوموں کا تنازع حل کرنے کےلئے ڈسٹرکٹ کرم  میں تھے ،  کورونا کی رپورٹ منفی آنے پر منیر اورکزئی نے قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔

 کچھ عرصہ قبل کورونا کے باعث آئی سی یو میں بھی رہے۔