Thursday, April 25, 2024

رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پی ایس پی میں شامل

رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پی ایس پی میں شامل
December 8, 2017

کراچی (92 نیوز) رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ کچھ دنوں قبل ان کی ایم کیو ایم پاکستان کی رکنیت ختم کردی گئی تھی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان مجاہد نے کہا کہ فاروق ستار سمیت سب کے لندن سے رابطے ہیں جبکہ دعوےآج تک ہوتے ہیں کہ لندن سےکوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف نعرے کیخلاف کھڑے ہوکر ایم کیوایم پاکستان کا ساتھ دیا تھا، نہ چاہتے ہوئے بھی فاروق ستار کا ساتھ دیا۔

سلمان مجاہد نے کہا تھا کہ پارٹی میں تقسیم موجود ہے، فاروق ستار، کامران ٹیسوری، کنور نوید، خواجہ سہیل اور ان کے رفقا کا الگ گروپ ہے جب کہ عامر خان، فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار کا الگ گروپ ہے۔

اس موقع پر مصطفی کمال نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پرمسلم امہ میں تشویش پائی جاتی ہے، دین کی بات آتی ہے تو پھر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس معاملے پرحکومت کو ٹھوس قدم اٹھانا چاہیے، حکومت فوری طور پر اقدامات کرے ،دباؤ کا انتظار نہ کرے۔