Saturday, April 27, 2024

رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا گیا

رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا گیا
July 27, 2021

لاہور (92 نیوز) رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا گیا۔

نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں شہزاد اکبر پر الزام عائد کیے تھے۔ نذیر چوہان کے خلاف وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق نذیر چوہان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ نذیر چوہان کو ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر پیش کیا جائے گا۔