Wednesday, April 24, 2024

رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو کو کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کا وائس چیئرمین بنانے کی منظوری

رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو کو کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کا وائس چیئرمین بنانے کی منظوری
April 19, 2019

 کراچی (92 نیوز) وزیراعلی سندھ نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا وائس چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی۔

سندھ حکومت نے کراچی میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے بجائے اپنوں کو نوازنے کی تیاری کر لی۔

 کراچی میں پانی کی تقسیم کو لیکر گولیاں بھی چل چکی ہیں۔ پرانا حاجی کیمپ کے قریب پانی کی پائپ لائن کے تنازع پر گولی چلنے سے تحریک کے رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی زخمی ہو چکے ہیں۔

 ایسی صورتحال میں سندھ حکومت نے شہر میں پانی فراہمی کے سنجیدہ اقدامات کے بجائے واٹر بورڈ میں سیاسی تعیناتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیوکو واٹربورڈ کا وائس چیئرمین لگانے کی منظوری دے دی۔ اب سندھ کابینہ سے ساجد جوکھیوں کی تعیناتی کی حتمی منظوری لی جائے گی۔

 شہری کہتے ہیں کراچی واٹربورڈ میں سیاسی تعیناتی سے پانی کا بحران نیا رخ اختیار کر سکتا ہے۔