Friday, April 19, 2024

رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی
October 4, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بیان پر رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپورنے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔ رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے کہا بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا۔ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق عمومی بات کی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ریمارکس دئیے آپ نے کہا کہ ووٹ بیچنے والا شخص اسمبلی میں بیٹھا ہوا ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ پارٹی کے دباؤ پر بیان سے پھر رہے ہیں۔ چاہتے ہیں کوئی ثبوت ملے تاکہ ایکشن لیں۔ آپکو جھوٹا نہیں کہتے، صرف نام بتا دیں جس نے ووٹ بیچا۔ شہری زیاد خلیق کیانی نے رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی۔ وکیل بابر اعوان نے کہا اسمبلی فلور پر دیا گیا بیان سچ تصور کیا جاتا ہے۔ رکن اسمبلی کو ہارس ٹریڈنگ الزام سےمتعلق تحریری جواب جمع کرنے کی ہدایت کر دی گئی اور چیف کمشنر نے کہا الیکشن کمیشن کے نوٹس اور درخواست پر اکٹھا فیصلہ کریں گے۔ سماعت 18 اکتوبر کو دوبارہ ہو گی۔