Thursday, May 2, 2024

رکن اسمبلی ذوالفقار علی خان کے خلاف ڈی سی چکوال کی شکایت اسپیکر اسمبلی کو ارسال

رکن اسمبلی ذوالفقار علی خان کے خلاف ڈی سی چکوال کی شکایت اسپیکر اسمبلی کو ارسال
September 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت کے رکن اسمبلی ذوالفقار علی خان کے خلاف ڈی سی چکوال کی شکایت اسپیکر اسمبلی کو ارسال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے ڈی سی چکوال غلام صغیر شاہد کا خط اضافی نوٹ کے ساتھ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ارسال کر دیا۔ اسپیکر اسد قیصر کو لکھے خط میں ڈی سی چکوال کے الزامات کی روشنی میں چکوال سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سردار ذولفقار علی کے خلاف کاروائی کی سفارش کر دی۔ الیکشن کمیشن نے کہا رکن اسمبلی کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات کی جائے۔ الزامات ثابت ہونے کی صورت میں کارروائی عمل میں لانے کی بھی سفارش کر دی۔ الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں ڈی سی چکوال نے حکمران جماعت کے رکن اسمبلی پر سیاسی مداخلت کا الزام لگایا تھا، کہا تھا سردار ذوالفقار علی خان نے پٹواریوں اور ریونیو افسران کے تبادلوں کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا اور بات نہ ماننے کے نتیجے میں سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔