Sunday, September 8, 2024

رکشہ ڈرائیوروں کے پولیس کے ساتھ مذاکرات کامیاب ،دھرنا ختم

رکشہ ڈرائیوروں کے پولیس کے ساتھ مذاکرات کامیاب ،دھرنا ختم
August 17, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں رکشہ ڈرائیوروں نے پولیس کیساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا ختم کردیا،دھرنے کے باعث مال روڈ پر گھنٹوں ٹریفک بلاک رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے رکشہ ڈرائیوروں  نے ٹریفک پولیس کے رویے کیخلاف گھنٹوں دھرنا دیئے رکھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وارڈن زبیر نے رکشہ ڈرائیور محمد علی کا چالان کیا تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور رکشہ کو جلایا دیا گیا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ محمد علی نے وارڈن کو بتایا کہ وہ اپنی بیمار بیٹی کی دوا لینے آیا ہے مگر بار بار درخواست کرنے پر بھی زبیر نے اس کا چالان کردیا اور رکشے کو آگ بھی وارڈن نے ہی لگائی۔ دوسری طرف ڈی ایس پی مغلپورہ محمد فتح  کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، اگر ٹریفک وارڈن قصور وار ثابت ہوا تو اس کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی۔ ایس پی سول لائنز کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر رکشہ ڈارئیورز  نے دھرنا ختم کردیا جس کے بعد مال روڈ پر ٹریفک بحال کردی گئی۔