Wednesday, May 8, 2024

رپورٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ، چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان

رپورٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ، چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان
January 26, 2020
اسلام اباد (92 نیوز) چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان سہیل مظفر نے کہا رپورٹ دو ہزار انیس سے متعلق نہیں تھی۔ پاکستان کا اسکور ایک کم ہونے کا مطلب کرپشن میں اضافہ یا کمی نہیں۔ رپورٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن رپورٹ 2019 سے متعلق نہیں تھی۔ رپورٹ کو سیاستدانوں اور میڈیا نے سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا ۔ کچھ سیاستدانوں اور ٹی وی چینلز نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔ سہیل مظفر نے موجودہ حکومت کے کرپشن کے خلاف اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیب کا موجودہ سیٹ اپ بھی اچھا پرفارم کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈیٹا سے اسکور میں 3 نمبر کی کمی آئی، اس کے لیے 2015، 2016 اور 2017 کا ڈیٹا سامنے رکھا گیا جس سے 2019 کے رولز آف لا میں اسکور 2 نمبر کم ہوا۔ انھوں نے کہا کہ درحقیقت بی ایس ٹی انڈیکس 2020 کا ڈیٹا پبلک نہیں کیا گیا ۔ پاکستان کا اسٹینڈرڈ مارجن بدستور 46.2 ہے۔