Tuesday, April 16, 2024

رپورٹ غلط ہے تو وزیراعظم بی بی سی پر کیس کریں: پی ٹی آئی

رپورٹ غلط ہے تو وزیراعظم بی بی سی پر کیس کریں: پی ٹی آئی
January 16, 2017

اسلام آباد (92نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ غلط ہے تو وزیراعظم بی بی سی پر کیس کریں، انہوں نے اپارٹمنٹس خریدے تو اس کے لئے رقم کہاں سے آئی۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کرپشن بڑے پیمانے پر بے نقاب ہو رہی ہے۔ نعیم الحق نے کہا وزیراعظم کو سچائی چھپانے کی عادت ہو گئی ہے۔ حکمران اب کسی صورت بچ نہیں پائیں گے۔