Saturday, May 18, 2024

رپورٹ شہبازشریف ،رانا ثنا کو مجرم ثابت کرنے کیلئے کافی ہے ، طاہر القادری

رپورٹ شہبازشریف ،رانا ثنا کو مجرم ثابت کرنے کیلئے کافی ہے ، طاہر القادری
December 6, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو مجرم ثابت کرنے کیلئے کافی ہے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ خون بہانے کیلئے بیرئیرز کو بہانہ بنایا گیا ۔ میرا کنٹینر تیار ہے کسی بھی وقت احتجاج کی کال دے سکتا ہوں ۔
ادارہ منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرِ قانون رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ دونوں کو مجرم ثابت کرنے کے لیے باقر نجفی رپورٹ کافی شہادت ہے ۔
ڈاکٹر طاہر القادری کاکہنا تھا کہ16جون کو راناثناءاللہ کی میٹنگ کا مقصد عوامی تحریک کو کچلنا تھا ، انہوں نے کارکنان کو کنٹینر کی تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس بار ان کا رخ تختِ لاہور کی جانب بھی ہو سکتاہے ۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نےآئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے جمعرات کے روز کور کمیٹی اور وکلاء ٹیم کا مشترکہ اجلاس بھی طلب کرلیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے طے شدہ عمرے کا پروگرام بدل سکتا ہے، حکومت کے خلاف تحریک کا نہیں۔