Thursday, April 25, 2024

رویت ہلال کمیٹی کے ادارے کی ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت ہے ، فردوس عاشق اعوان

رویت ہلال کمیٹی کے ادارے کی ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت ہے ، فردوس عاشق اعوان
June 4, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رویت ہلال کے ادارے کی ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت ہے،مفتی منیب الرحمان پوراسال لاپتہ رہتے ہیں،ان کی رونمائی عید سے دو روز پہلے ہوتی ہے ۔ لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئ ےفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ روزہ رکھنے کاعمل اور عید کو انٹرلنک کیا جائے گا، رمضان کے چاند سے پہلے کچھ پتہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تین عیدیں ہوتی تھیں، صوبائی حکومت نے ایک ہی روز عید منانے کافیصلہ کیا، ان کافیصلہ مثبت ہے ، کے پی  میں چاند کی شہادتیں آئیں، رویت ہلال کمیٹی کو کے پی  کی شہادتوں کو بھی سننا چاہیے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سارے پردیسی عید گھر پر آکر کرتے ہیں، شہبازشریف کو چاہیے تھا کہ عید پاکستان میں مناتے، شہبازشریف لاپتہ ہیں،وہ چاہتے ہیں  واپس آکر تتربتر اپوزیشن کا والی وارث بنیں۔ ہم نوازشریف کی صحت کےلیے دعاگو ہیں، مریم نواز چاہتی ہیں کہ جیل کا قانون ان کی مرضی کے تابع ہو،ایسا نہیں ہوگا ، اب ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہوگی، ہرشخص کو قانون کے مطابق چلنا ہوگا۔