Thursday, March 28, 2024

روی شاستری دورہ بنگلہ دیش کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ مقرر

روی شاستری دورہ بنگلہ دیش کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ مقرر
June 2, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور کمنٹیٹر روی شاستری کو ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کر دیا، روی شاستری ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کےلئے یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری انو راگ ٹھاکر نے روی شاستری کو کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ روی شاستری ورلڈ کپ کے دوران بھارتی ٹیم کے ڈائریکٹر تھے۔ بھارتی بورڈ کے مطابق سنجے بانگر کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ بھارت ارون کو بولنگ اور ار سری دھر کو فیلڈنگ کوچ برقرار رکھا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کے دورے میں ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔