Sunday, September 8, 2024

روہینگیا مسلمانوں پر مظالم، تحریک انصاف نے پارلیمان میں معاملہ اٹھا دیا

روہینگیا مسلمانوں پر مظالم، تحریک انصاف نے پارلیمان میں معاملہ اٹھا دیا
September 4, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) روہنگیا مسلمانوں پر لرزہ خیز مظالم۔ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں معاملہ اٹھا دیا۔ قومی اسمبلی میں باضابطہ طور پر تحریک التوا جمع کرا دی گئی، برما میں مسلمانوں پرہونے والے ظلم و ستم پر فوری بحث کا مطالبہ۔

پاکستان تحریک انصاف نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور ان کی جبری نقل مکانی کے خلاف باضابطہ طور پر تحریک التوا جمع کرادی۔

تحریک التواء شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ شیریں مزاری، اسد عمر اور شفقت محمود بھی تحریک التواء جمع کرانے والوں میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایوان برما میں مسلمانوں کے قتل عام کا معاملہ فوری طور پر اٹھائے۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ لاکھوں برمی مسلمانوں کے گھر نذر آتش کئے جارہے ہیں۔ معاملے کی نزاکت کے پیش نظر ایوان میں جامع بحث کی جائے اور قومی لائحہ عمل سامنے لایا جائے۔