Sunday, September 8, 2024

روہینگا مسلمانوں کی اموات پر پاکستان کا شدید اظہار تشویش

روہینگا مسلمانوں کی اموات پر پاکستان کا شدید اظہار تشویش
September 3, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) میانمر میں روہینگا مسلمانوں کی اموات پر پاکستان کا شدید اظہار تشویش۔ پاکستان نےمطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ عید الاضحٰی پر میانمر میں ایسے واقعات غم و غصہ سے خالی نہیں۔

میانمرحکومت قتل عام کی رپورٹس کی مکمل تحقیقات کرے اور روہینگا مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان اقلیتوں کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کیساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے۔ روہینگا مسلمانوں کیلئے او آئی سی کیساتھ ملکر آواز بلند کریں گے۔