Friday, April 26, 2024

روہڑی کے قریب لعل شہباز قلندر کے عرس پر جانیوالے زائرین کی گاڑی الٹ گئی، 15افراد زخمی، 6کی حالت تشویشناک

روہڑی کے قریب لعل شہباز قلندر کے عرس پر جانیوالے زائرین کی گاڑی الٹ گئی، 15افراد زخمی، 6کی حالت تشویشناک
June 6, 2015
روہڑی (92نیوز) روہڑی کے قریب قومی شاہراہ پر لعل شہباز قلندر کے زائرین سے بھری ڈاٹسن الٹ گئی، پندرہ افراد زخمی ، چھ کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب قومی شاہرا ہ پر کنڈی فارم کے مقام پر پنوعاقل سے سیہون جا نے والی زائرین سے بھری ڈاٹسن تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔ زائرین لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔ حادثے میں ریاض، مداح، خان محمد ، امتیاز سمیت پندرہ سے زائد زائرین زخمی ہو گئے جن کو فو ری طبی امداد کےلئے روہڑی کے تعلقہ اسپتال لا یا گیا جہاں پر چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ پو لیس نے ڈاٹسن تحویل میں لے لی ہے جبکہ ڈرا ئیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔