Thursday, April 25, 2024

روہنگیا مسلمانوں کی جرات کو سلام !!! قومی اسمبلی میں برما کے مسلمانوں پر مظالم اور نسل کشی کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

روہنگیا مسلمانوں کی جرات کو سلام !!! قومی اسمبلی میں برما کے مسلمانوں پر مظالم اور نسل کشی کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
June 10, 2015
اسلام آباد (92نیوز) قومی اسمبلی میں روہنگیا کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ان کی نسل کشی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان روہنگیا کے مسلمانوں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہے۔ او آئی سی اور اقوام متحدہ بھی اپنا کردار ادا کریں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان روہنگیا کے حق میں آواز بلند کرے اور ان کو تحفظ دینے کے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔