Sunday, September 8, 2024

روہنگیا مسلمانوں کی اذیتوں کاسلسلہ جاری، فرار ہونے والوں کو بھونا اورمعذور کیا جارہا ہے

روہنگیا مسلمانوں کی اذیتوں کاسلسلہ جاری، فرار ہونے والوں کو بھونا اورمعذور کیا جارہا ہے
September 12, 2017

ڈھاکہ (92 نیوز) روہنگیا مسلمانوں کی اذیتوں کاسلسلہ جاری ہے۔ ریاست رخائن میں مقیم مسلمانوں کو منظم نسل کشی کا نشانہ بنایاجا رہاہے جبکہ فرار ہونے والوں کوگولیوں اوربارودی سرنگوں سےبھونا اورمعذور کیا جارہا ہے۔عالمی برادری کی مذمتوں کے باوجود میانمار حکومت کی ہٹ دھرمی میں کمی نہ آئی۔

دردناک اذیتیں سہتے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ تھمنے کے بجائے بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ ریاست رخائن میں مقیم افراد کو منظم نسل کشی کاسامنا ہے تو جان بچا کر بھاگنے والوں کو گولیوں اور بارودی سرنگوں کے ذریعے موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے۔

بارودی سرنگوں کا نشانہ بننے والوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ میانمار سے نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کومعذورکیا جارہا ہے۔

معذور ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،،،بنگلہ دیش میں ایک پندرہ سالہ بچے کی ماں نے بتایاان کے دوبیٹے دو مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور وہ شدید زخمی ہیں۔

پچاس سالہ زخمی خاتون سابقرنہارنے کہافوج ان کی برادری کو نشانہ بنا رہی تھی ان پر فوج نے گولیاں چلائیں، اور یہ سرنگیں بچھائیں۔

تازہ رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد تین لاکھ تیرہ ہزار ہو گئی ہے اور انھیں خوراک، ادویات اور خیموں کی ضرورت ہے اور میسر سہولیات ناکافی ہیں۔