Friday, April 26, 2024

روہنگیا مسلمانوں کو دنیا میں سب سے زیادہ نظرانداز کیا گیا: ہیومن رائٹس واچ

روہنگیا مسلمانوں کو دنیا میں سب سے زیادہ نظرانداز کیا گیا: ہیومن رائٹس واچ
June 8, 2015
لاہور (92نیوز) ہیومن رائٹس واچ کمیشن ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریڈ ایڈمز نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے دنیاکے سب سے زیادہ نظرانداز کئے جانے والے لوگ روہنگیا مسلمان ہیں۔ میانمار کی صورتحال پرگہری نظر رکھنے والے تاریخ دان اورمصنف جسٹن ونٹل نے کہا ہے کہ برمامیں مسلمانوں کی نسل کشی ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔ روہنگیا مسلمان اور سیاسی کارکن محمدنور نے کہا ہے کہ برماکے مسلمانوں کی عزت اور آبرو محفوظ نہیں رہی۔ او آئی سی کی رہنمادینہ مدنی نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم مسلم ممالک سمیت عالمی برادری کو برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم رکوانے کےلئے اجتماعی اورفیصلہ کن کوششوں پر زور دے رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ برمامیں مسلمانوں کو حکومتی فورسز کی معاونت سے نشانہ بنایاجارہاہے جو افسوسناک عمل ہے۔ اب دیکھنایہ ہے کہ عالمی تنظیموں اوران کے رہنماوں کی جانب سے برمامیں مسلمانوں کے جان و مال کے تحفظ کےلئے کوئی عملی اقدامات بھی اٹھائے جاتے ہیں یا پھر روایتی بیانات سے ہی کام لیا جائے گا۔