Sunday, September 8, 2024

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف پاکستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف پاکستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری
September 10, 2017

پشاور (92 نیوز) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکے اور نہ ہی پاکستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ تھما، آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے نکالے گئے۔

 پشاور میں جے یو آئی ف کی جانب سے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر تمام اسلامی ممالک سے متحد ہو کر روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کی بھی اپیل کی گئی۔

خیبر پختونخوا میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کی تنظیم او آئی سی میانمار کی صورتحال پر فوری ایکشن لے۔ ریلی نمک منڈی سے شروع ہو کر خیبر بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ تمام امت مسلمہ کو متحد ہو کر روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خاتمے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

اُدھر اوکاڑہ اور ڈیرہ بگٹی میں احتجاجی ریلیاںجبکہ بنوں، چمن، گھوٹکی، ڈیرہ اللہ یار اور دیگر مقامات پر بھی مظاہرے نکالے گئے۔ مظاہرین نے میانمار کے سفیر کو ملک سے نکالنے اور اقوام متحدہ سے مظالم رکوانے کے مطالبات۔