Tuesday, April 16, 2024

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والوں کا احتساب ہونا چاہئے، امریکی وزیر خارجہ

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والوں کا احتساب ہونا چاہئے، امریکی وزیر خارجہ
November 23, 2017

نیو یارک (92 نیوز) امریکا نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کو نسل کشی قرار دے دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔
روہنگیا مسلمانوں پر تاریخ کے بد ترین مظالم نے امریکی وزیر خارجہ ریک ٹلرسن کو بھی سخت موقف اپنانے پر مجبور کر دیا۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی بھی اشتعال انگیزی ہولناک مظالم کا جواز نہیں بن سکتی۔ میانمار کو روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ختم کرنا ہونگے۔
امریکی وزیر خارجہ نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کو لسانی اور مذہبی بنیادوں پر ظلم قرار دیا اور کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو درپیش نا قابل برداشت مصائب سے چھٹکارا دلانا اولین ترجیح ہے۔